the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ریاض۔15 دسمبر (ایجنسیز) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم و ثقافت (آئیسکو) نے سال 2013ء کے دوران اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت قرار دیا ہے۔ مدینہ طیبہ کوعالمی ادارے کی جانب سے یہ اعزاز ملنے کے بعد اسلامی ثقافت کے پہلوؤں کو نمایاں کرنے کے لئے آئندہ ہفتے شہر میں ایک بڑے ثقافتی میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس میلے میں عالم اسلام سمیت دنیا کے دیگر خطوں سے بھی شائقین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ مدینہ منورہ کو اسلامی ثقافت کا دارالحکومت برائے 2013ء قرار دینے میں اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔ اگلے ہفتے منعقد ہونے والے ثقافتی میلے کو یونیورسٹی کی جانب سے ’’اقوام کی تہذیب وثقافت برائے طلباء جامعہ اسلامیہ‘‘کا عنوان اس لئے دیا گیا ہے کیونکہ یونیورسٹی میں مختلف اقوام کی نمائندگی کرنے والے طلباء کی بڑی تعداد زیور تعلیم کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔رواں اسلامی مہینے (صفر



المظفر) کی 15 تاریخ بروز چہارشنبہ کو ثقافتی سرگرمیوں کے ضمن میں ’’مدینہ منورہ بطور اسلامی ثقافت کا دارالحکومت اور عربی زبان کا عالمی دن‘‘ کے نام سے ایک علمی اور سائنسی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہر میں ہونے والے میلے کے علاوہ مڈل اور ہائی اسکولوں میں بھی اسی نوعیت کے چھوٹے چھوٹے ثقافتی پروگرام منعقد کرائے جائیں گے۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی(واس) کے مطابق مدینہ منورہ میں ثقافتی سرگرمیوں کے ضمن میں ’’سیرت النبی، مدینہ منورہ کی تاریخ ‘‘اور دیگر موضوعات پر اسلامی یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ثقافتی سرگرمیوں میں تین الگ الگ نمائشوں کا اہتمام بھی شامل ہے۔ ’’محمد رسول اللہ‘‘، مسجد نبوی کی مغربی سمت میں، اسماء الحسنیٰ اور ایک نمائش تاریخی جامع مسجد قباء میں بھی پیش کی جائے گی۔ مدینہ منورہ کی ہفتہ ثقافت کی متعلق سرگرمیوں سے متعلق ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلوں پر خصوصی پروگرامس اور رپورٹس بھی نشر کی جائیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.